اردو

urdu

وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں عید میلادالنبیؐ پر تقاریب

By

Published : Oct 30, 2020, 8:37 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع میں جشن عید میلاد النبی کا جلوس نکالا گیا تو کئی مقامات پر کورونا وائرس کے پیش نظر انتظامیہ نے جلوس کی اجازت نہیں دی۔

Eid milad un nabi Program
عید ملادالنبی پر تقاریب

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن بانہال میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات نہایت عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریبات میں شرکت کی۔ جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر کئی گشت لگانے کے بعد عید میلاد کا جلوس میونسپل پارک بانہال میں جمع ہوا جہاں اسلامی پرچم کو سلامی دی گئی۔

عید ملادالنبی پر تقاریب

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کھرم علاقہ میں عید میلاد النبیؐ کی تقریب بڑے ہی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ ہزاروں لوگ حضورؐ کے موئے مقدس کی زیارت سے فیضیاب ہوئے۔

حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں عید میلاد النبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں کھرم درگاہ میں لاک ڈاون کے بعد پہلی بار لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ دیکھنے ملی۔ جس میں نہ صرف جنوبی کشمیر کے مختلف اضلاع سے بلکہ وادی کے اطراف و اکناف سے عقیدت مندوں نے یہاں حاضری دے کر حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت کی اور روحانی فیض حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کے سب سے بڑے ٹراؤٹ فش فارم میں عملے کا فقدان


ضلع بارہ مولہ میں جشن عید میلاد النبی کے تعلق سے حکومتی گائیڈ لائن کے بعد عوامی حلقوں میں ناراضگی نظر آ رہی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ آج کے دن بارہمولہ کے اس درگاہ آلئہ میں لوگوں کا خاصہ رش دیکھنے کو ملتا تھا لیکن آج یہاں بھی لوگوں کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔

ضلع پونچھ کے منڈی میں جشن میلاد مصطفیٰ صلى الله عليه وسلم مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یہاں علماء کرام کے ساتھ ساتھ لوگوں نے بڑی تعداد میں جلوس میں شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details