عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے آنے والے کل کے لیے آج کی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لئے اپنے وسائل کو بروئے کار لائیں کیونکہ دنیا کی کوئی بھی قوم اس وقت تک زندگی کے کسی بھی شعبے میں نمایاں ترقی نہیں کرسکتی جب تک نہ وہ تعلیم کے حصول کو اپنی زندگی کا مقصد نہیں بناتی کیونکہ یہ صرف علم کی کرشمہ سازی ہی ہے کہ آج دنیا خاص طور پر مغربی اقوام کہیں سے کہیں پہنچ چکی ہے۔
منگل کے روز سری نگر کے ِگل کدل نوشہرہ میں قائم 'فور فرنڈس پبلک اسکول' کے زیر اہتمام منعقدہ ایک پُر وقار تقریب میں طلباء، اساتذہ اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ 'ہمارے نونہالوں اور نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور وہ زندگی کے کسی بھی میدان میں دوسری قوموں کے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ یہاں کے تعلیمی ادارے اپنے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ان اداروں میں اسلامی اور اخلاقی تعلیمات کو اپنے نصاب میں شامل کریں تاکہ یہاں کی نوجوان نسل کو جدید تقاضوں اور ضرورتوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے'۔