جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع ایک تعمیراتی کمپنی کے دفتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے بدھ کو چھاپہ مارا۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ تعمیراتی کمپنی حیدرپورہ، سرینگر کے رہنے والے طالب حسین سودن کی ہے۔ خبر لکھے جانے تک چھاپہ ماری کی کارروائی جاری تھی۔
واضح رہے کہ ای ڈی نے گزشتہ ہفتے نیشنل کانفرنس کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے ضبط کر لیے تھے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (JKCA) میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کی چھان بین کر رہی ہے۔
ای ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ 2006 سے 2012 کے دوران فاروق عبداللہ نے اپنی جے کے سی اے کے فنڈ کا غلط استعمال کرکے 45 کروڑ سے زیادہ کی رقم پر مبینہ طور ہاتھ صاف کیا ہے۔