اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن میں ترقی کرنے والی تجارت

فاسٹ بیٹل کی شروعات چار ملازمین سے ہوئی تھی تاہم آج یہاں 25 ملازمین کام کر رہے ہیں۔

E Commerce Industry
آنلائن تجارت

By

Published : May 6, 2021, 5:37 PM IST

Updated : May 6, 2021, 6:03 PM IST

پانچ اگست 2019 کو دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد انتظامیہ کی جانب سے چھ ماہ تک جاری بندشوں اور مواصلاتی نظام بند ہونے سے ای کامرس کمپنیوں کے مالکان اپنی کمپنیاں بند کرنے کے دھانے پر تھے، تاہم کورونا وائرس لاک ڈاون کی وجہ سے ان نوجوانوں کے تجارت کو فروغ ملا ہے۔

آنلائن تجارت

ان ہی نوجوانوں میں سرینگر سے تعلق رکھنے والے حظیف اور سمیع اللہ کی 'فاسٹ بیٹل' نامی ایک آن لائن کمپنی ہے جو امیزن اور فلپکارٹ کی طرز پر جموں و کشمیر میں گھروں میں محدود صارفین کے آرڈرز ہوم ڈیلوری کر رہی ہے۔

سمیع اللہ کی قیادت میں سنہ 2018 میں فاسٹ بیٹل کی بنیاد رکھی گئی تھی اور ایک برس سے ان کی یہ آن لائن کپمنی پھل پھول رہی تھ، لیکن دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اچانک کاروبار ٹھپ ہو گیا تھا۔

حظیف کا کہنا ہے کہ کووڈ لاک ڈاون اور انٹرنیٹ کی بحالی کے بعد انہوں نے رفتہ رفتہ فاسٹ بیٹل کو بحال کرنا شروع کیا۔

فاسٹ بیٹل کی شروعات چار ملازمین سے ہوئی تھی تاہم آج یہاں 25 ملازمین کام کر رہے ہیں۔

حظیف کا کہنا ہے کہ اگر لوگ گھروں میں ہی محدود رہیں گے تو کووڈ کے پھیلاو پر قابو پایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ای کامرس کمپنیوں کے ذریعے اپنی ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔

Last Updated : May 6, 2021, 6:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details