اردو

urdu

By

Published : May 28, 2021, 7:27 PM IST

ETV Bharat / state

کورونا کرفیو کے باعث متعدد مساجد میں نماز جمعہ ادا نہ ہو سکی

جموں و کشمیر میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ العمل ہے۔ اس کے پیش نظر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد سمیت مختلف مساجد و خانقاہوں میں مسلسل پانچویں جمعہ کو بھی نماز ادا نہیں کی گئی۔

کورونا کرفیو کے باعث جامع سمیت کئی مساجد میں نماز جمعہ ادا نہ ہو سکی
کورونا کرفیو کے باعث جامع سمیت کئی مساجد میں نماز جمعہ ادا نہ ہو سکی

لاک ڈاؤن کے باعث جموں و کشمیر میں جہاں تعلیمی، تجارتی اور دیگر سرگرمیاں معطل ہیں وہیں، مسلسل پانچویں جمعہ کو بھی مختلف مساجد اور خانقاہوں کے ممبر و محراب خاموش رہے۔

سرینگر کی تاریخی جامع مسجد لگاتار پانچویں جمعہ کو بھی مقفل رہی، جامع مسجد سمیت وادی کی متعدد مساجد و خانقاہوں میں نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔

کورونا کرفیو کے باعث جامع سمیت کئی مساجد میں نماز جمعہ ادا نہ ہو سکی

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث جہاں تعلیمی و تجارتی مراکز بند ہیں وہیں سماجی و مذہبی تقاریب پر بھی قدغن عائد ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر کے سبب لاک ڈائون نافذ کیا گیا ہے۔

عالمی وبا کی دوسری لہر کے دوران جموں و کشمیر میں محض دو ماہ میں 1600 سے زائد افراد اس وبا سے انتقال کر گئے۔ تاہم گزشتہ ایک ہفتے سے مثبت کیسز اور اموات میں کمی واقع ہونے کے سبب عوام اور طبی عملے نے راحت کی سانس لی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details