اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather کشمیر میں موسم خشک، یکم سے چار نومبر تک برف و باراں متوقع

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں ماہ رواں کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس کے بعد موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں وادی میں برف باری اور بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ادھر وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔ Kashmir Weather

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 27, 2022, 12:20 PM IST

سری نگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں ماہ رواں کے آخر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس کے بعد موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں وادی میں برف باری اور بارشیں ہوسکتی ہیں۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 31 اکتوبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔Kashmir Weather

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس دوران یکم نومبر سے چار نومبر تک ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ادھر وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت0.3

ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔دریں اثنا وادی میں جمعرات کو صبح سے ہی موسم خشک رہا اور خزاں کی نحیف سی دھوپ بھی چھائی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Weather کشمیر میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details