اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update: کشمیر میں سترہ مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان - کشمیر موسم اپ ڈیٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم صاف رہا۔ وہیں محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 17 مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ IMD on Kashmir Weather

کشمیر میں سترہ مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان
کشمیر میں سترہ مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان

By

Published : Mar 14, 2023, 11:55 AM IST

سری نگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 17 مارچ تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں 18 سے 21 مارچ تک کہیں کہیں رک رک کر ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں کہیں قدرے بہتری تو کہیں قدرے گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹ گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹڑی کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details