اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update کشمیر میں اٹھارہ جولائی تک موسم خشک رہنے کا امکان

محکمۂ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 19 سے 25 جولائی تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔ IMD forecast on Kashmir Weather

کشمیر میں اٹھارہ جولائی تک موسم خشک رہنے کا امکان
کشمیر میں اٹھارہ جولائی تک موسم خشک رہنے کا امکان

By

Published : Jul 14, 2023, 1:11 PM IST

سری نگر: محکمۂ موسمیات نے وادیٔ کشمیر میں 18 جولائی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 18 جولائی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران شام کے وقت کہیں کہیں رک رک کر ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 19 سے 25 جولائی تک کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں ہوسکتی ہیں تاہم اس دوران وسیع پیمانے پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ادھر وادی کے شبانہ درجۂ حرارت میں بھی اضافہ درج ہو رہا ہے۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجۂ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجۂ حرارت 14.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Floods دہلی میں اتوار تک تمام اسکول، کالج، یونیورسٹیاں بند رہیں گی، کیجریوال

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 12.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 10.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 16.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 15.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجۂ حرارت 17.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details