سرینگر: جموں وکشمیر میں اسکولوں کی تمام سطحوں پر کئی اضلاع میں خاص طور پر درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے طلباء میں تعلیم ادھوری چھوڑنے کی شرح فیصد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مرکزی وزارت تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق سال 220-21 میں سیکنڈری سطح کے طلباء کی جانب سے تعلیم ادھوری چھوڑنے کی سالانہ اوسط شرح 3 فیصد تھی تاہم اب شیڈول ٹرائب بچوں میں ڈراپ آؤٹ کی شرح اس سے کہیں زیادہ ہے۔Dropout rate among Schedule Tribe students increased in Jammu and Kashmir
وزارت تعلیم کے مطابق تعلیم ادھوری چھوڑنے کی شرح بعض اضلاع میں بہت زیادہ ہے۔ کشتواڑ ضلع میں پرائمری سطح پر تعلیم کو خیر آباد کرنے کی شرح 8.27 فیصد جبکہ راجوری میں 6.52 فیصد اور شوپیاں ضلع میں یہ تعداد 5.96 فیصد ہے۔Dropout rate among students in JK