سرینگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ آج جے کے کرکٹ ایسوسی ایشن گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے حاضر نہیں ہوئے۔ فاروق کو ای ڈی نے گزشتہ کل سرینگر میں (ای ڈی) دفتر میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا اور وہ آج صبح 10:30 بجے پہنچنے والے تھے تاہم وہ ای ٹی دفتر نہیں آئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ تفتیش کے لیے ای ڈی دفتر نہیں آئیں گے۔
سرینگر پارلیمانی نشست سے رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کو گزشتہ روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 2001 سے 2012 تک کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر اپنے دور میں جے کے کرکٹ ایسوسی ایشن گھوٹالے سے منسلک منی لانڈرنگ کے مقدمے میں طلب کیا تھا۔ یہ کیس جے کے سی اے JKCAکے فنڈز کو غیر متعلق /اجنبی جماعتوں کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرکے نکالنے سے متعلق ہے۔