ڈاکتر فاروق عبداللہ نے کہا ہے الائنس کے اغراض کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو آنے والے ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات میں الائنس کے امیدوار کو ووٹ دے کر انکو کامیاب کریں-
پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کے حق میں ووٹ دیں: فاروق عبداللہ
پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کے صدر فاروق عبداللہ نے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پس منظر میں جموں و کشمیر عوام سے اپیل کی ہے کہ یہ الائنس جموں وکشمیر کے خصوصی حیثیت اور ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر یوٹی میں پہلی مرتبہ آٹھ مرحلوں میں 28 نومبر تا 19 دسمبر تک ضلعی ترقیاتی کونسل انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں۔
ان انتخابات میں نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس سمیت چھ سیاسی جماعتوں نے 'پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن' تشکیل دے کر یہ انتخابات متحدہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور جموں و کشمیر کے 20 اضلاع میں 280 کونسل حلقوں میں بھاجپا کے مخالف امیدوا میدان میں اتارے ہیں۔ وہیں مختار عباس نقوی اور دیگر مرکزی وزرا بی جے پی کے لیے انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔