پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے آج راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کیڈر کو اے جی ایم یو ٹی میں ضم کرنے کے حکومتِ ہند کے فیصلے پر تنقید کی اور ریاستی درجہ بحال کرنے کی حکومت کی منشا پر سوال اٹھائے ہیں۔
انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ جب 2019 میں دفعہ 370 کو منسوخ کیا گیا، اُس وقت بتایا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کو عارضی طور پر مرکزی علاقہ بنایا گیا ہے اور کچھ وقت بعد اس کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا لیکن اب یوں محسوس ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کو ہمیشہ کے لئے ایک وفاقی علاقہ رکھنے کی خواہشمند ہے۔
آزاد نے کہا کہ جب سے مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کیڈر کو اے یو جی ایم ٹی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تب سے شبہات پیدا ہوئے ہیں کہ حکومت جموں و کشمیر کو ایک مرکزی زیر انتظام علاقہ ہی بنائے رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت کی منشا ریاستی درجہ بحال کرنے کی ہوتی تو ریاستی کیڈر کو ختم نہیں کیا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں:راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو (ترمیمی) بل منظور
انہوں نے اس موقع پر دیگر امور پر بھی بات کی۔