اردو

urdu

ETV Bharat / state

جنوبی کشمیر: دل کا دورہ پڑنے سے ڈاکٹر کی موت - حرکت قلب بند ہونے سے ڈاکٹر کی موت

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیر کی دوپہر کو سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کی دل کا دورہ پڑنے کے سبب موت واقع ہوگئی۔

دل کا دورہ پڑنے سے ڈاکٹر کی موت
دل کا دورہ پڑنے سے ڈاکٹر کی موت

By

Published : Feb 22, 2021, 5:30 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کی اننت ناگ قصبے میں اپنے ہی کلنک میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ مذکورہ ڈاکٹر کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔

متوفی ڈاکٹر کی شناخت عاشق حسین کے بطور ہوئی ہے۔ ان کا تعلق سرینگر کے لال بازار سے ہے۔

دریں اثنا چیف میڈیکل افسر اننت ناگ ڈاکٹر مختار احمد شاہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔

بتادیں کہ وادی میں حرکت قلب بند ہونے سے اموات میں ہو رہے اضافے کے باعث لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details