سرینگر:مرکزی وزارت صحت کی جانب سے تمام ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کواحتیاط برتنے کی ہدایات جاری کرنے کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سرینگر نے کہا ہے کہ اومیکرون کی نئی ہیت BF 7 کے بہت کم معاملات سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں گھبرانے کی ضرورت ہے نہیں البتہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی ضرورت ہے۔امیکرون کی نئی ہیت سے نمٹنے اور جاری کردہ ہدایت پر عمل پیرا رہنے اور تمام ضلع اہسپتال کو تیار ی کی حالت میں رکھنے کے حوالے سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ڈائریکٹرہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے ہسپتالوں میں بستروں کو بڑھانے سے لے کر وینٹی لیٹرز اور آکسیجن پلانٹ تک سبھی درکار سہولیات کو فعال بنایا گیا یے۔Exclusive conversation with Director Health Services Kashmir
BF.7 Coronavirus variant اومیکرون سے گھبرائیں نہیں بلکہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، ڈائریکٹر ہیلتھ - ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر سے خصوصی گفتگو
دنیا بھر کے لوگ ایک دفعہ پھر سے خوف میں مبتلا ہیں کیونکہ چین اور جاپان سمیت کئی ممالک میں کوورنا نے ایک دفعہ پھر سے دستک دی ہے، لوگ اس سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں، حالانکہ مشاہدہ اور ماہرین کے مطابق بھارت میں کورونا کا دائرہ کار اتنا نہیں ہوسکتا ہے جتنا کہ سال 2020 اور اس کے بعد آنے والی دوسری لہر کے دوران تھا۔Exclusive conversation with Director Health Services Kashmir
ڈائریکٹر ہیلتھ
Last Updated : Dec 26, 2022, 9:44 PM IST