سرینگر:سرینگر جموں شاہراہ پر گزشتہ ہفتے سیب سے لدی گاڈیوں کے درماندہ رکھے جانے پر وادی کشمیر میں انتظامیہ کی شدید تنقید کی گئی۔ حکام کو تاجرین و سیاسی جماعتوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے پاس سیب کی نقل و حمل میں قبل از وقت کوئی بھی پالیسی ترتیب نہیں دی گئی جس کا خمیازہ فروٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد کا بھگتنا پڑا۔ تاہم حکام نے اپنے دفاع میں کہا کہ ہائی وے پر زمین کھسکنے اور تودے گر آنے سے ٹریفک معطل رہا جس سے سیب سے لدی گاڑیوں کو کچھ عرصے تک درماندہ رکھا گیا۔ PK Pole on Sgr Jmu Highway
ای ٹی وی بھارت نے اس سنجیدہ معاملے پر کشمیر کے صوبائی کمشنر پنڈورانگ کوڈباراو پولے (پی کے پولے) سے گفتگو کی۔ پی کے پولے نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی وہ تشویشناک حالت نہیں تھی جس طرح تاجرین نے پیش کی۔ انکا کہنا ہے کہ شاہراہ کی تعمیر چل رہی ہے اور ساتھ ہی موسم میں بھی تبدیلی واقع ہوتی ہے، تودے گر آتے ہیں یا زمین کھسکتی ہے جس سے اس پر ٹریفک کا چلنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ Div Comm Kashmir or Appl Truck Halt Issue