اردو

urdu

ETV Bharat / state

Details Of Tenants In Srinagar مکان مالکان دس دنوں کے اندر کرایہ داروں کی تفصیلات جمع کرائیں

سرینگر میں گزشتہ روز پولیس نے چھاپہ ماری کرتے ہوئے ایک سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا تھا۔ وہیں پولیس نے مکان مالک کے خلاف بھی غیر اخلاقی اسمگلنگ روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 5, 2023, 10:27 PM IST

سرینگر : ضلع انتظامیہ سرینگر نے بدھ کے روز مکان مالکان کو ہدایت دی کی کہ وہ اپنے کرایہ داروں کی تفصیلات 10 دن کے اندر متعلقہ پولیس اسٹیشن میں جمع کرائیں۔ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز اسد کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں مکان مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 10 دنوں کے اندر کرایہ داروں کی تفصیلات پولیس کو فراہم کریں۔ آرڈر کے مطابق"تمام عمارت کے مالکان اس حکم نامے کے اجراء کے بعد اپنے مکان یا اس کا کچھ حصہ جو کسی بھی کرایہ دار کو دیا کو دس دنوں کے اندر کرایہ دار کی تفصیلی تفصیلات جمع کرائیں گے۔ مالک اور کرایہ دار دونوں کے دستخط شدہ متعلقہ تھانے کو یا تو ذاتی طور پر یا رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے متعلقہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر کو بھیج دیں۔

district-admin-srinagar-directs-landlords-to-furnish-details-of-tenants-within-10-days
حکم میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے اس آرڈر کے جاری ہونے سے پہلے ہی اپنے مکان (مکانات) کرائے پر دے رکھے ہیں، وہ دس دن کے اندر کرایہ داروں کی تفصیلی تفصیلات متعلقہ تھانے میں جمع کرائیں۔آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ "جائیداد کو دینے یا ذیلی کرنے کے تمام انتظامات جیسے "پیئنگ گیسٹ" کرایہ دار وغیرہ اس آرڈر کے تحت شامل ہوں گے۔


مزید پڑھیں:Baghi Mehtab Prostitution Case باغ مہتاب جسم فروشی کیس: مکان مالک کے خلاف مقدمہ درج


یہ حکم ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال کی طرف سے ڈی سی سری نگر کو لکھے گئے خط کے بعد آیا ہے کہ "شہر کے مختلف حصوں میں کرائے کی رہائش گاہوں میں رہنے والے کرایہ داروں کی تصدیق کرنے کی فوری ضرورت ہے، کیونکہ وہاں سماجی جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کے واقعات سامنے آئے ہیں۔"کئی سماجی جرائم میں پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ ملوث افراد سرینگر شہر میں کرایہ دار کے طور پر رہ رہے تھے۔ ڈی سی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ضلع سری نگر کے ہر ایس ایچ او کو اس مقصد کے لیے الگ رجسٹر رکھنا چاہیے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور یہ 60 دن کی مدت کے لیے نافذ رہے گا جب تک کہ پہلے واپس نہ لیا جائے۔"

مزید پڑھیں:Prostitution Racket Busted in Srinagar سرینگر میں جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش، چھ افراد گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے مضافاتی علاقے باغ مہتاب میں جسم فروشی کے اڈے کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ وہیں سیکس ریکیٹ چلانے کے لئے استعمال کیے جانے والے مکان کے مالک الطاف حسین آفاقی کے خلاف بھی پولیس نے غیر اخلاقی اسمگلنک کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ وہیں مکان مالک نے ان پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details