اردو

urdu

ETV Bharat / state

طبی عملے کو میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد - محکمہ ہیلتھ سروسز کشمیر

دوسرے حکمنامہ میں محکمہ ہیلتھ سروسز کشمیر کے ڈائریکٹر نے میڈیکل آفسر ڈاکٹر میر مشتاق کو محکمہ کا ترجمان نامزد کیا ہے جو میڈیا کو کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جانکاری فراہم کریں گے۔

طبی عملے کو میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد
طبی عملے کو میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد

By

Published : May 7, 2021, 12:27 PM IST

وادی کشمیر میں انتظامیہ نے طبی عملے کو میڈیا سے کورونا وائرس سے ہسپتالوں میں پیدا شدہ صورتحال کے متعلق بات کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔

محکمہ ہیلتھ سروسز کشمیر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے اس ضمن میں ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے متعلقہ چیف و بلاک میڈیکل افسران کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی ڈاکٹر یا عملہ کا کوئی دیگر رکن میڈیا سے بات کرنے سے اجتناب کرے-

موصوف ڈائریکٹر نے متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی ملازم نے اس حکمنامہ کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف ڈاسپلنری کارروائی کی جائے گی۔

طبی عملے کو میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد
وہیں، دوسرے حکمنامہ میں موصوف ڈائریکٹر نے میڈیکل آفسر ڈاکٹر میر مشتاق کو محکمہ کا ترجمان نامزد کیا ہے جو میڈیا کو کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جانکاری فراہم کریں گے۔ تاہم موصوف ڈائریکٹر کے میڈیا سے متعلق حکمنامہ پر طبی عملے میں تشویش پیدا ہو گئی ہے اور بعض حلقے اس کے متعلق کہہ رہے ہیں کہ اس فرمان کا مطلب ہے کہ عوام کو کورونا وائرس کی صورتحال سے محروم رکھنے کے مترادف ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details