اردو

urdu

ETV Bharat / state

جیلوں میں برقی فینسنگ میں باضابطگی، تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

DG Prisons to head three member fact finding committee جیلوں میں بے ضابطگیوں سے متعلق الزامات کے حقائق کا پتہ لگانے کے لیے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 12:15 PM IST

ا
ا

جموں:جموں وکشمیر کے 10 جیلوں میں برقی فینسنگ نظام کی سپلائی اور تنصیب سے متعلق پروجیکٹ کی تکمیل کے دوران ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حکومت نے ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کی سربراہی میں تین رکنی ’’فیکٹ فائنڈنگ‘‘ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ حقائق کا پتہ لگانے کی خاطر تین رکنی کمیٹی میں عمومی انتظامیہ محکمہ کے کمشنر سیکریٹری اور محکمہ داخلہ فائنانشل مشیر یا چیف اکاؤنٹس افسر رکن ہوں گے۔ جبکہ کمیٹی کی سربراہی محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرل کریں گے۔

تشکیل دی گئی کمیٹی مرکزی زیر انتظام علاقے کے 10 جیلوں میں برقی فینسنگ (باڈ) نظام کی سپلائی اور اس کے نصب کرنے کے پروجیکٹ کی عمل آوری کے دوران ہوئی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرے گی۔ تشکیل دی گئی کمیٹی کیس کے سبھی پہلوؤں بشمول محکمہ جیل خانہ جات کے افسران اور اہلکاروں کی طرف سے سپلائی آرڈر جاری کرنے کے وقت کی گئی کارروائیاں اور الاٹ کرتے وقت عملائے گئے طریقہ کار کا جائزہ بھی لے گی۔

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: معمولی جرائم کرنے والے قیدیوں کو رہا کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری

اس کے علاوہ کمیٹی کو جیلوں کے افسروں اور اہلکاروں کی جانب سے کوتاہی اور غفلت کی ذمہ داری طے کرنے کا کام بھی سونپ دیا گیا ہے۔ ایسے میں مذکورہ کمیٹی کو اپنی رپورٹ حکومت کو سفارشات کے ساتھ ایک ماہ کے اندر پیش کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details