اردو

urdu

ETV Bharat / state

Democracy in J&K Hit Youth Most: ’کشمیری نوجوانوں میں پائی جارہی مایوسی کےلیے نئی دلی ذمہ دار‘ - ملک میں بے روزگاری کی سب سے زیادہ شرح جموں و کشمیر میں ہے

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بے روزگاری کی سب سے زیادہ شرح جموں و کشمیر میں ہے ۔اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان روزگار کی تلاش میں عمر کی حدیں پار کررہے ہیں لیکن حکومتی سطح پر کاغذی گھوڑے دوڑانے کے سوا اور کچھ نہیں ہورہاہے۔ Educated and skilled youth Face Problems

'جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں پائی جارہی مایوسی اور نااُمیدی کیلئے نئی دلی ذمہ دار'
'جموں وکشمیر کے نوجوانوں میں پائی جارہی مایوسی اور نااُمیدی کیلئے نئی دلی ذمہ دار'

By

Published : Feb 28, 2022, 11:22 AM IST

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبدا ﷲ کا کہنا ہے کہ نئی دلی کی غلط ، غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے جموں و کشمیر کی نوجوان پود کو اپنے مستقبل تاریخ نظر آرہا ہے اور اس صورتحال سے تینوں خطوں کے عوام فکر مند اور تشویش میں مبتلا ہیں۔Dr. Farooq Abdullah on shrinking employability

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بے روزگاری کی سب سے زیادہ شرح جموں و کشمیر میں ہے ۔اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باصلاحیت نوجوان روزگار کی تلاش میں عمر کی حدیں پار کررہے ہیں لیکن حکومتی سطح پر کاغذی گھوڑے دوڑانے کے سوا اور کچھ نہیں ہورہاہے۔ Educated and skilled youth Face Problems

ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔Public meeting in Srinagar

انہوں نے کہا کہ سرکاری نوکریاں ملنا تو دور کی بات یہاں نجی سیکٹر میں بھی روزگار ملنا اب انتہائی محال ہوگیا ہے کیونکہ 5 اگست 2019 کے بعد برپا کئے گئے حالات سے یہاں کا نجی سیکٹر بھی تباہ و بربار ہوکر رہ گیاہے، گذشتہ 3سال کے دوران یہاں 5لاکھ سے زیادہ لوگ اپنے روزگار سے محروم ہوگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ بے روزگاری اور بے کاری کا عالم یہ ہے کہ نوجوان پود خصوصاً اعلیٰ تعلیم یافتہ بچے ذہنی پریشانیوں میں مبتلا ہوگئے ہیں اور بہت سارے نوجوانوں مایوسی کے عالم میں منشیات اور دیگر برے کاموں کی طرف راغب ہورہے ہیں۔Hopelessness among J&K youth

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی اس صورتحال کی ذمہ داری نئی دلی پر عائد ہوتی ہے۔Democracy in J&K hit youth most

ممبر پارلیمنٹ نے بتایا کہ منشیات کے استعمال کا گراف ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھتا ہی جارہاہے اور حکومتی سطح پر اس لعنت کو ختم کرنے کیلئے کوئی بھی ٹھوس اور کارگر اقدام نہیں اُٹھایا جارہاہے۔

صدر نیشنل کانفرنس نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو منشیات اور دیگر برے کاموں سے دور رکھنے کیلئے خود آگے آئیں اور اپنے بچوں کو کسی بھی صورت میں ان برے کاموں کی طرف راغب ہونے سے روکیں۔

انہوں نے علمائے کرام اور ایمہ مساجد سے اپیل کی وہ منشیات اور دیگر سماجی بدعات کی روک تھام کیلئے اپنا رول نبھائیں۔Democracy in J&K hit youth most

یوکرین میں جاری جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس جنگ کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا اور پورے دنیا کی غریب عوام پس کر رہ جائیگی۔Farooq Abdullah On Ukraine-Russia standoff

انہوں نے کہا کہ کورونا نے پہلے ہی غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی تھی اور اب یہ جنگ غریبوں کو مزید دباکو چھوڑے گی۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے تمام ممالک کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ جنگ کو روکنے کیلئے اپنا کردار نبھائیں اور ساتھ ہی روس اور یوکرین کے صدور سے اپیل کی کہ جنگ بندی کا اعلان کرکے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل کریں کیونکہ جنگ و جدل سے تباہی اور بربادی کے سوا اور کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا ہے۔Farooq Abdullah On Ukraine-Russia standoff

ABOUT THE AUTHOR

...view details