انہوں نے نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: 'عآپ نے 2019 میں جموں و کشمیر کی تحلیل اور ڈاؤن گریڈنگ کی حمایت کی تھی لیکن اس کے باوجود ہم دہلی کی عوامی منتخب حکومت کے اختیارات پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ دہلی ایک مکمل ریاست، جس میں عوامی منتخب حکومت کے پاس تمام اختیارات ہوں نہ کہ ایک نامزد لیفٹیننٹ گورنر کے پاس، کی مستحق ہے'۔
'دہلی ایک مکمل ریاست بنائے جانے کی مستحق'
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی کی حکومت کے اختیارات کو کم کرنے کی مبینہ اطلاعات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی ایک مکمل ریاست بنائے جانے کی مستحق ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
کیجریوال کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا: 'دہلی کے لوگوں کی جانب سے مسترد کئے جانے کے بعد بی جے پی نے عوامی منتخب حکومت کے اختیارات کم کرنے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ اختیارات کم کرنے کے لئے لوک سبھا میں ایک بل کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ یہ بل قانونی بینچ کے فیصلے کے برعکس ہے۔ ہم بی جے پی کے غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں'۔