اردو

urdu

ETV Bharat / state

Nayeem Khans Bail Plea Rejected حریت لیڈر نعیم خان کی درخواست ضمانت مسترد - Hurriyat leader Nayeem Khan

دہلی کی ایک عدالت نے اگست 2017 سے نظربند حریت کانفرنس کے لیڈر نعیم احمد خان کی درخواست ضمانت رد کردی ہے۔ نعیم خان کو ایک ٹی وی چینل کی اس رپورٹ کے بعد حراست میں لیا گیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حریت لیڈروں نے سرحد پار سے رقومات لیکر کشمیر میں تشدد کی وارداتیں انجام دلائیں اور عوامی مظاہرے کروائے۔Nayeem khans Bail Plea Rejected

nayeem khan
حریت لیڈر نعیم خان کی درخواست ضمانت مسترد

By

Published : Dec 13, 2022, 3:34 PM IST

نئی دہلی:دہلی کی ایک عدالت نے حریت رہنما نعیم احمد خان کی طرف سے مبینہ طور پر عسکریت پسندی کی فنڈنگ کے معاملے میں دائر ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔Nayeem khans Bail Plea Rejected

نعیم خان 14 اگست 2017 سے عدالتی حراست ہیں اور انہیں دلی کی تہاڑ جیل میں دیگر کئی علیحدگی پسند لیڈروں سمیت نظر بند رکھا گیا ہے۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ وادی کشمیر میں "بدامنی پیدا کرنے" میں ملوث ہیں۔ انہیں سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے 24 جولائی 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا۔Nayeem khan in Judicial custody

اس حقیقت کا نوٹس لیتے ہوئے کہ خان کے خلاف پہلے ہی الزامات عائد کیے جا چکے ہیں، جن پر ہائی کورٹ نے روک نہیں لگائی ہے اور نہ ہی اسے الگ کیا ہے، پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج شیلندر ملک نے کہا کہ عدالت اس مرحلے پر شواہد کی دوبارہ پڑتال نہیں کر سکتی۔

فاضل جج کے مطابق درخواست گزار کے خلاف جو ثبوت پہلے ہی پیش کیے گئے ہیں وہ ناکافی نہیں ہیں اور کوئی بھی آسانی سے یہ نتیجہ اخذ کر سکتا ہے کہ ملزم کے خلاف الزام پہلی نظر میں درست معلوم ہوتے ہیں اور اسی حساب سے ان کی درخواست ضمانت کو مسترد کیا جاسکتا ہے۔

جج نے مزید کہا کہ الزامات عائد کرنے کے وقت شواہد اور مختلف گواہوں کے بیانات کی تفصیلی چھان بین کی گئی تھی، اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ خان کے ملوث ہونے کے حوالے سے ایسے بین ثبوت موجود ہیں جن سے "سنگین شکوک" پیدا ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Ashraf Sehrai's Sons Bail Rejected: اشرف صحرائی کے بیٹوں کی ضمانت عرضِی ہائی کورٹ سے خارج

تاہم، چونکہ خان کے وکیل نے مقدمے کی سماعت میں تاخیر کا معاملہ اٹھایا تھا، عدالت نے کہا کہ مقدمے کی جلد سماعت کے لیے "مضبوط کوششیں کی جائیں گی" تاکہ مقدمے کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر نہ ہو۔Delay in Trial in Nayeem khan case

اور یہ عدالت درخواست گزار سمیت مختلف ملزمان کی قید کی مدت کے بارے میں بہت زیادہ حساس ہے۔ تاہم مذکورہ وجوہات کی بناء پر، ملزم/درخواست گزار کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details