اردو

urdu

ETV Bharat / state

Physical Hearing Resumes in J&K Courts: جموں و کشمیر کی عدالتوں میں فزیکل سماعت شروع - J&K Online Hearing in Courts

عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر گزشتہ ماہ جموں و کشمیر اور لداخ کی عدالتوں میں فزیکل سماعت Physical Hearing in J&K Courts پر روک لگا کر آن لائن سماعت شروع کر دی گئی تھی۔

Physical Hearing Resumes in J&K Courts: جموں و کشمیر کی عدالتوں میں فزیکل سماعت شروع

By

Published : Feb 14, 2022, 1:57 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے یومیہ مثبت معاملات میں نمایاں کمی Decrease in Corona Daily Cases in J&Kکے پیش نظر مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر اور لداخ کی عدالتوں میں پیر سے فزیکل سماعت Physical Hearing Resumes in J&K Courtsشروع کر دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر کی عدالتوں میں فزیکل سماعت شروع

سرینگر کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس سمیت ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے باہر وکلاء اور عدالتوں میں کام کر رہے دیگر افراد رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے کورٹ کمپلیکس داخل ہوتے نظر آئے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ مہینے کی 12 تاریخ کو جموں و کشمیر سمیت لداخ کی سبھی عدالتیں عالمی وبا کے یومیہ مثبت معاملات میں اضافے کے پیش نظر ورچول موڈ سے کام کر رہی تھیںOnline Hearing in J&K Courts۔ تاہم پیر 14فروری سے عدالتوں میں فزیکل سماعت دوبارہ شروع ہونے سے کورٹس کے احاطوں میں میں چہل پہل دیکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں مہینے کی 9 تاریخ کو ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس پنکج متل نے خطے کی تمام عدالتوں میں فزیکل سماعت شروع کرنے کے احکامات صادر کیے تھے، تاہم حکمنامے کے مطابق ہائی کورٹ کے کورٹ روم میں بیک وقت صرف دس وکلاء کو ہی حاضر ہونے کی اجازت ہے۔

چیف جسٹس کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’خطے کی تمام عدالتوں میں فزیکل سماعت کی اجازت دی جاتی ہے، تاہم ہائی کورٹ کے کورٹ روم میں ایک وقت میں صرف دس وکلاء کو ہی حاضر ہونے کی اجازت ہوگی۔ وہیں ڈسٹرکٹ اور سب آرڈینیٹر عدالت میں ایک وقت صرف پانچ وکلاء کو ہی کورٹ روم میں حاضر ہونے کی اجازت ہوگی۔‘‘

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط پر عمل کرنا لازمی ہے۔ صرف اُن وکلاء کو ہی عدالت میں آنے کی اجازت ہوگی جن کے معاملات کی سماعت ہونی ہے اور وہ مکمل طور پر ویکسینیٹیڈ ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں:جموں و کشمیر: عدالتوں میں ورچول سماعت کی مدت میں توسیع

Physical Hearing in J&K Courts: عدلتوں میں فزیکل سماعت 14 فروری سے شروع

آڈر میں وکلا کے ایجنٹس، کلرکس اور لٹیگنٹس کو فی الحال عدالت میں حاضر ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

وہیں عدالت میں ملزم اور گواہ کو حاضر ہونے کی اجازت ہے، تاہم اُن کے لیے بھی مکمل طور پر ویکسینیٹیڈ ہونا لازمی ہے۔ جوڈیشل ریمانڈ کے معاملوں کی سماعت ابھی بھی ورچول/ آن لائن طریقے سے ہی انجام دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details