چھڑی مبارک (بھگوان شیو کی چاندی کی چھڑی) کے محافظ مہنت دیپندرا گری (Mahant Deependra Giri) نے کہا کہ سالانہ امرناتھ یاترا (Amarnath Yatra) کی منسوخی کا فیصلہ یاتریوں کی حفاظت کے لئے لیا گیا ہے۔
انہوں نے عقیدت مندوں سے اپیل کی کہ وہ پوتر گھپا کے آن لائن درشن سے استفادہ حاصل کریں۔
مہنت دیپندرا گری نے منگل کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا: 'سوامی امرناتھ جی کی سالانہ یاترا پچھلے سال کی طرح امسال بھی منسوخ کی گئی ہے'۔
انہوں نے کہا: 'اگرچہ یہ خبر خواہش مند یاتریوں کے لئے اچھی نہیں ہے لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر نیز یاتریوں اور رضاکاروں کی حفاظت کے تناظر میں یہ فیصلہ قابل سراہنا ہے'۔
دیپندرا گری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگلے سال اس وقت تک کورونا وائرس کا پوری طرح سے خاتمہ ہو چکا ہوگا اور یاترا معمول کی طرح ہوگی۔