ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر DC Srinagarمحمد اعجاز اسد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو بھی شخص ملکی یا غیر ملکی سفر سے کشمیر آئے گیں انہیں سرینگر ائرپورٹ میں آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا اور جب تک رپورت کی تشخیص سامنے نہیں آئے گی تب تک انہیں انتظامیہ کی جانب سے پہلے ہی قائم کئے گئے قرنطینہ مراکز Quarantine Centres in Sriangarمیں رہنا ہوگا۔‘‘
ڈی سی سرینگر نے مزید کہا کہ ’’جن مسافروں کا ٹیسٹ مثبت پایا جائے گا انہیں ڈی آر ڈی او کے خصوصی اہسپتال DRDO Hospitalمیں علاج کے لئے منتقل کیا جائے گا۔ وہیں جن مسافروں کا ٹیسٹ منفی آتا ہے تو انہیں بھی احتیاطی طور 7 دن تک قرنطینہ Quarantine Centres in Sriangarمیں رکھا جائے گا۔‘‘