سرینگر:جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے مسلسل بارش کے سبب ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بارش کے سبب سرینگر جموں قومی شاہراہ دوسرے روز بھی بند رہی کیونکہ جگہ جگہ پر مٹی کے تودے گرنے کے واقعے پیش آئے۔ مسلسل بارش کے سبب انتظامیہ نے بدھ کے روز چھ اضلاع کے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا اور لوگوں سے ندی نالوں کے نزدیک نہ جانے کی اپیل کی۔
DC Srinagar Conducts Whirlwind Tour: ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد کا مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ
جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ دنوں سے موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کو چھونے لگی ہے۔ اسی درمیان سرینگر ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے مختلف علاقوں کا ہنگامی جائزہ لیا۔ DC Srinagar Conducts Whirlwind Tour
ضلع ترقیاتی کمشنراعجاز اسد کا ہنگامی دورہ
وہیں سرینگر کے بمنہ علاقے میں باندھ ٹوٹنے سے سیلابی پانی رہائشی علاقوں میں بھرنے کی اطلاع ہے۔ اسی درمیان ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے سرینگر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا DC Srinagar Conducts Whirlwind Tour۔ اس دوران ان کے ہمران کئی اعلی افسران موجود رہے۔ جب کہ ڈپٹی کمشنر نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا اور تمام افسران کو فرہنے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں: