اردو

urdu

ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ اسپتال میں داخل

سابق وزیر اعلیٰ و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو کورونا مثبت پائے جانے کے چار دن بعد اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

فاروق عبداللہ اسپتال میں داخل
فاروق عبداللہ اسپتال میں داخل

By

Published : Apr 3, 2021, 1:09 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت پائے جانے کے چند روز بعد رکن پارلیمان اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور فاروق عبداللہ کے فرزند عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ پر اس حوالے سے اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد میرے والد کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ہسپتال میں میرے والد کی بہتر طبی نگہداشت کی جا سکتی ہے۔‘‘

عمر عبداللہ نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے تئیں پیغامات اور نیک دعاؤں پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں؛ کورونا مخالف ٹیکہ لگوانے کے باوجود فاروق عبداللہ کووڈ سے متاثر

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کی 30 تاریخ کو 85 برس کے ڈاکٹر عبداللہ عالمی وبا کورونا وائرس سے مثبت پائے گئے تھے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک مہینہ قبل کورونا مخالف ویکسین بھی لی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details