اردو

urdu

By

Published : Feb 11, 2021, 7:38 PM IST

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں یک روزہ کسان میلے کا انعقاد

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کے روز عوامی مراکز ڈوڈہ میں یک روزہ کسان میلے کا انعقاد کیا گیا۔

Day long Kissan Mela Held at Doda
ڈوڈہ میں یک روزہ کسان میلے کا انعقاد

مختلف سرکاری محکموں، نیم سرکاری اداروں نے اس میلے کے دوران اپنی مصنوعات اور اسکیموں کی نمائش کے لئے اپنے اسٹال لگائے، جس میں ضلع بھر کے کسانوں نے شرکت کی۔

ڈوڈہ میں یک روزہ کسان میلے کا انعقاد

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کونسل کے چئیرمین دھنتر سنگھ کوتوال نے اے ڈی سی ڈوڈہ کشوری لال کے ہمراہ اسٹالوں کا معائنہ کیا اور ان کی مصنوعات اور اسکیموں کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈوڈہ میں یک روزہ کسان میلے کا انعقاد

ڈی ڈی سی نے کہا کہ' حکومت نے کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے اور کاشتکاری کو منافع بخش سرگرمی بنانے کے لئے مختلف اسکیمیں اور اقدامات اُٹھائے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کسانوں کو کاشتکاری کے پیشے کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کے لئے ہر تعاون فراہم کرے گی۔

اے ڈی سی نے بتایا کہ' جدید ترین ٹیکنالوجی اور اختراعات کے آغاز سے تعلیم یافتہ نوجوانوں سمیت زیادہ سے زیادہ افراد نے کاشتکاری کو اپنا پیشہ بنایا ہے اور ضلع میں کاشتکاری کے لئے کسان قومی اور ریاستی سطح کے ایوارڈز جیت چکے ہیں انہوں نے ڈوڈہ میں میلہ کے انعقاد پر چیف زراعت آفیسر ڈوڈہ کی تعریف کی اور کہا کہ' کاشتکار جدید ترین کاشتکاری ٹیکنالوجی اور اختراعات سے واقف ہوں گے۔ چیف ایگریکلچر آفیسر ڈوڈہ راکیش کھجوریہ نے اس موقع پر کہا کہ' ڈوڈہ میں خاص طور پر سبزیوں کی کاشتکاری کے لئے بڑی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ' پچھلے کئی برسوں میں سبزیوں کی پیداوار کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے مختلف اسکیموں پر بھی روشنی ڈالی ہے جو حکومت کے ذریعہ ضلع بھر میں زراعت کی سرگرمیوں میں اضافے کے لئے چلائی جارہی ہیں۔ مختلف محکموں کی جانب سے لگائے جانے والے اسٹالوں میں زراعت، ماہی گیری، باغبانی، پولٹری، بھیڑ، سیریکلچر شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:گاندربل: ایم وی ڈی محکمہ کی جانب سے طبی کیمپ کا اہتمام

اس موقع پر ڈوڈہ کے مختلف کسانوں کو کھیت میں اضافی پیداوار اور ضلع میں ترقی پسند کاشتکاری کو فروغ دینے کے لئے حوصلہ افزائی کے طور پر اسناد پیش کی گئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details