اردو

urdu

ETV Bharat / state

’کورونا کے وقت میں بھی پاکستان باز نہیں آ رہا‘ - LoC

آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر حالیہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور دراندازی کی کوششوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

army chief
’کورونا کے وقت میں بھی پاکستان باز نہیں آ رہا‘

By

Published : Apr 17, 2020, 4:04 PM IST

بھارتی فوج کے سربراہ جرنل منوج مکند نروانے نے آج ہمسایہ ملک پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’’جہاں پوری دنیا کے ساتھ ساتھ بھارت بھی کورونا وائرس وبا سے جھوج رہا ہے وہیں پاکستان ان حالات میں بھی عسکری کارروائیوں کو بڑھاوا دینے سے باز نہیں آ رہا۔‘‘

وادی کشمیر کے دو روزہ دورے کے آخری دن آرمی چیف نے شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کا دورہ کیا اور وہاں موجود بھارتی فوج کے اہلکاروں سے بات کرنے کے ساتھ ساتھ لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

’کورونا کے وقت میں بھی پاکستان باز نہیں آ رہا‘

دورے کے اختتام پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’’جہاں ہم اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی دوائیاں اور خدمات میسر کر رہے ہیں وہیں پاکستان عسکریت پسندی کو بڑھاوا دے رہا ہے، یہ بالکل بھی صحیح اور قابل برداشت نہیں ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’یہ بدقسمتی کی بات ہے کی جب پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ہمارا ملک بھی وبا سے لڑنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے وہیں ہمارا ہمسایہ ملک ہماری مشکلات بڑھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہا ہے۔‘‘

ملک بھر کی سرحدوں پر تعینات فوجی عملے کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ’’میں اپنے تمام جوانوں کی سراہنا کرتا ہوں کہ کس طریقہ سے وہ ان مشکل حالات میں بھی ملک کی سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے پانچ عسکریت پسندوں کو ہماری فوج نے مار گرایا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’’پاکستانی فوج کے تعاون کے بنا ان عسکریت پسندوں کا ہمارے علاقے میں آنا ممکن نہیں تھا۔ اس کارروائی کے دوران ایک جی او سی کے علاوہ چار دیگر فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تاہم پاکستان کی جانب سے کی گئی کارروائی کو ناکامیاب کرنے میں کامیاب ہوئے۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کو سوچنا چاہیے کہ ان حالات میں امن و اامان کیسے برقرار رکھا جائے۔‘‘

واضح رہے کہ آرمی چیف جمعرات کو وادی کے دو روزہ دورے پر آئے تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے سری نگر میں واقع آرمی ہیڈ کوارٹر پر فوج کے سینئر افسران سے بات چیت کی۔ اور آج شمالی کشمیر میں ضلع کپوارہ کے کیرن سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا جائزہ بھی لیا۔

رواں مہینے کی پہلی تاریخ کو بھارتی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کیرن سیکٹر میں پاکستان سے آئے 5 عسکریت پسندوں کو مار گرانے کے ساتھ ساتھ پاکستان زیر انتظام کشمیر میں موجود عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور پاکستان کے گولہ بارود ذخیرے کو بھی تباہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details