اردو

urdu

ETV Bharat / state

'دربار مو' کی منسوخی پر عوامی ردعمل

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے امسال بھی چھ ماہی سول سیکریٹریٹ یعنی دربار مئو کو کووڈ-19 کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے منسوخ کر دیا ہے-

'دربار مو' کی منسوخی پر عوامی ردعمل
'دربار مو' کی منسوخی پر عوامی ردعمل

By

Published : Apr 16, 2021, 4:20 PM IST

قابل ذکر ہے کہ رواں برس سول سیکریٹریٹ سرینگر میں 6 جون کو آٹھ ماہ کے بعد کووڈ-19 لاک ڈاون کے بیچ کھولا گیا تھا. اس دوران کووڈ-19 کے لیے احتیاطی تدابیر کی پاسداری کے لیے عوامی وفود کا آنا متاثر ہوا۔

'دربار مو' کی منسوخی پر عوامی ردعمل

اس سال دربار مئو کی 148 سال تاریخ میں پہلی بار سول سیکریٹریٹ جموں صوبے میں بھی کھلا رہا جہاں تقریباً 18 محکمے رکھے گیے تھے، جبکہ وادی کی ونگ میں 19 دفاتر کام کر رہے تھے- کووڈ-19 لاک ڈاون کی وجہ سے دربار کی سرینگر منتقلی تین ماہ موخر ہوئی تھی اور یہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب دربار مئو اپنے مققرہ وقت پر سرینگر منتقل نہیں کیا گیا۔

دربار مو دفاتر یعنی سول سیکریٹریٹ کی منتقلی ہر سال اکتوبر کے آخری ہفتے میں سرمائی دارالحکومت سرینگر سے گرمائی دارالحکومت جموں اپریل کے آخری ہفتے تک ہوتی۔ چھ ماہ کے بعد اسکو ملازمین اور فایلوں سمیت مئ کے پہلے ہفتے میں گرمی کے چھ مہینوں میں سرینگر منتقل کیا جاتا تھا، تاہم امسال یہ کووڈ 19 وبا کی نزر ہوگیا۔ اگرچہ مئ میں سرکار نے سرینگر میں سول سیکریٹریٹ عارضی طور کھولا تھا لیکن فایلیں اور محکموں کے اعلی عہدیدار جموں ونگ میں ہونے کے سبب یہاں کام کاج قریبا ٹھپ ہی رہا۔

واضع رہے کہ دربار مو یعنی سول سیکریٹریٹ کی چھ ماہی منتقلی 148 برس پرانی روایت ہے جو ڈوگرہ راج میں مہاراجہ رنبیر سنگھ نے شروع کی تھی اور امسال تک برقرار ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details