اردو

urdu

ETV Bharat / state

DAP On Bharat Jadoo Yatra بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ جڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈی اے پی - ڈیموکریٹک آزاد پارٹی منشور

ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی ترجمان سید سُجادہ اختر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں وکشمیر کانگریس لوگوں کو بہکانے کی کوشش کررہی ہے کہ آزاد صاحب کانگرس میں پھر سے واپسی کررہے ہیں جو کو جھوڑ اور پراپیگنڈا ہے۔Interview Of DAP spokesperson Syed Sujhada Akhter

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 10, 2023, 6:23 PM IST

بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ جڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈی اے پی

سرینگر:ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا راہل گاندھی کی بھارت جوڑا یاترا کے ساتھ جڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے اور جن 17 سیاسی رہنماؤں نے کانگریس میں واپسی کی ان کی شبہہ خراب اور داغدار تھی۔ ان باتوں کا اظہار ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کی ترجمان سید سجادہ اختر نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔DAP On Bharat Jadoo Yatra In Kashmir


انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کی اپنی مرضی کہ وہ نام نہاد بھارت جوڑو یاترا سے جڑے یا نا جڑے، لیکن جہاں تک آزاد صاحب کی ذات یا ان کی پارٹی کا سوال ہے وہ کسی بھی صورت میں جموں وکشمیر میں اس یاترا سے نہیں جڑے گے ، کیونکہ اگر کانگریس میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہوتا تو آزاد صاحب جیسے قومی لیڈر کانگریس کیوں چھوڑتے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو اس وقت ان کو اس طرح کی یاترا یاد کیوں نہیں جو آج نکل کے چل رہے ہیں۔ Bharat Jadoo Yatra

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نائب وزیر تارا چند سمیت دیگر 17 سیاسی لیڈران کو پارٹی سے نکالا گیا نہ کہ وہ از خود باہر ہوئے اور اس کے بعد بھی وہ واپس آنا چاہتے تھے لیکن پارٹی کے قیادت نے ایسا مناسب نہیں سمجھا۔مذکورہ ڈی اے پی سے نکالے گئے رہنماؤں کی شبہہ بھی ٹھیک نہیں تھی اور ان میں سے کئی افراد کے کیسز کورٹ میں چل رہے ہیں۔ لوگوں میں بھی وہ اپنی ساکھ کھو چکے تھے۔ ایسے میں یہ پارٹی میں خود آئے تھے۔DAP leaders Quit Party

مزید پڑھیں:Azad on DAP leaders Returning to Congress جب تک ووٹر میرے ساتھ ہیں مجھے کوئی فکر نہیں، غلام نبی آزاد

ایک سوال کے جواب میں ڈی اے پی کی ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر کانگریس لوگوں کو بہکانے کی کوشش کررہی ہے کہ آزاد صاحب کانگرس میں پھر واپسی کررہے ہیں جو کو جھوڑ اور پراپیگنڈا ہے۔ وقار رسول کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد نہ صرف مقامی بلکہ ملکی سطح کے قدآور سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں ۔ان کا قد آج بھی اتنی بڑا ہے جتنا تھا۔ ایسے میں وقار رسول لوگوں اور خاص کر اپنے مٹھی بھر کارکنان کو خوش کرنے کے لیے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔

بی جے پی اور ڈی اے پی کے آئندہ اسلمبی انتخابات پر بات کرتے ہوئے سید سُجادہ نے کہا کہ آزاد صاحب کی پارٹی اپنے بل پر اسلمبی انتخابات لڑے گی اور یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی انتخابات سے پہلے یا انتخابات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملائی گی۔DAP collation With BJP

یہ بھی پڑھیں:Azad on DAP leaders Returning to Congress جب تک ووٹر میرے ساتھ ہیں مجھے کوئی فکر نہیں، غلام نبی آزاد

ABOUT THE AUTHOR

...view details