جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں ہفتے کے روز سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا۔
سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ کے مطابق 'آج شام سرینگر کے وزیر باغ علاقے میں تعینات 33 برس کے کانسٹیبل یوگیش کمار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ تاہم کیمپ میں موجود دیگر اہلکاروں نے انہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ہسپتال میں علاج و معالجہ کے لیے داخل کیا، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔'
سی آر پی ایف اہلکارکی خودکشی کی کوشش - خودکشی کرنے کی کوشش کی
سرینگر میں سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا۔ اہلکار کی حالت نازک ہے۔
سی آر پی ایف اہلکار
یہ بھی پڑھیں: غلط بیان بازی، پی ڈی پی - این سی کو زیب نہیں دیتا: عبدالرحیم راتھر
انہوں نے مذید کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں چلا کہ انہوں نے ایسا قدم کیوں اٹھایا، تاہم پولیس نے معاملہ درج کیا ہے اور مزید کاروائی کی جاری ہے۔