جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 88 پازٹیو کیسز کے ساتھ سی متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 852 ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز 22 ہزار ایک افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا، جن میں 88 افراد کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ نئے مثبت معاملات میں 42 کا تعلق خطے جموں سے ہیں جبکہ 46 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز 97 افرد صحتیاب ہوگئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا ہے، جن میں جموں صوبے کے 30 افراد اور کشمیر کے 67 افراد شامل ہیں۔
ضلع وار تفصیلات فرام کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ سرینگر میں 18 پازٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جبکہ ضلع بارہمولہ میں 4 بارہمولہ، بڈگام میں 5، پلوامہ میں چار، پلوامہ میں 3، اننت ناگ میں چار، بانڈی پورہ میں دو، گاندربل میں 4 اور کولگام میں دو پازٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ وہیں ضلع جموں میں 32، ادھمپور میں 2، راجوری میں تین، ڈوڈہ میں ایک اور پونچھ میں چار مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔