سرینگر (جموں و کشمیر) :جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے کنہ کدل علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے نقلی دندان ساز کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ’’نقلی دندان ساز (Fake Dentist) جس کی شناخت خورشید احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکنہ کنہ کدل کے طور پر ہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔‘‘
سرینگر پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار شخص کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 50زیر دفعہ 420آئی پی سی کے تحت شہید گنج، پولیس تھانہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شرو ع کی گئی ہے۔ ذرائع کے حوالہ سے موصول ہوئی اطلاع کے مطابق ایگزیکٹیو مجسٹریٹ، جو پولیس چھاپے کے ہمراہ تھے، نے ڈینٹل کلینک کو سیل کیا ہے۔ جموں و کشمیر محکمہ صحت کے علاوہ پولیس کی جانب سے سے جعلی ڈاکٹروں اور نقلی دوا فروشوں کے خلاف مہم وقتاً فوقتاً مہم چلائی جا رہی ہے، جس کی عوامی حلقوں کو کافی پذیرائی کی جا رہی ہے۔