کرائم برنچ سرینگر نے ایف آئی آر زیر نمبر 22/2021 کے تحت سیکشن 420،468،467،461،120 آر پی سی کے تحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اینٹی کرپشن، سرینگر کی عدالت میں وقف اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں 6ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا۔
جن ملزمان کے خلاف چلان پیش کیا گیا ہے ان میں: عبدالرشید ولد عبدالعزیز وانی ساکن حبک کراسنگ، محمد فاروق حکاک ولد غلام نبی حکاک ساکن کادی کدل سرینگر، غلام قادر میر والد محمد سلطان میر ساکن آزاد بستی نٹی پورہ، محمد لطیف مسگر ولد محمد صدیق مسگر ساکن عالی کدل حال علمدار کالونی لال بازار سمیت مزید دو ملزمان کے نام شامل ہیں۔