اردو

urdu

ETV Bharat / state

Covid Surge in JK: جموں وکشمیر میں مزید 5394 کی رپورٹ مثبت - مزید 5394 افراد کی رپورٹ مثبت

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، پیر کے روز جموں وکشمیر میں 3643 مریض صحت یاب ہوئے۔ جن میں صوبے جموں سے 1732 اور کشمیر ڈویژن سے 1911 مریض شامل ہیں۔ Covid surge in JK

Regional Posted at: Jan 24 2022 7:13PM کپواڑہ میں راشی پٹواری اینٹی کرپشن بیورو کے ہتھے چڑھ گیا سری نگر، 24 جنوری (یو این آئی) اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی ) نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے حلقہ مفالپورہ کے پٹواری کو 15ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ اینٹی کرپشن بیورو کے ایک ترجمان نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ ایک سائل نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ پٹوار حلقہ مفالپورہ عبدالعزیز ڈار کام نپٹانے کے عوض 15 ہزار روپیہ کی رشوت طلب کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سائل نے شکایت میں مزید لکھا کہ مذکورہ پٹواری لیت ولعل کا مظاہرہ کررہا ہے جس وجہ سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہو گیا ہے۔ اے سی بی کے مطابق سائل نے بتایا کہ مذکورہ پٹواری نے پہلے ہی اُس سے 10ہزار روپیہ کی رشوت لی ہے اور مزید پیسوں کا تقاضہ کررہا ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد بیورو نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 2/2022 کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ انہوں نے بتایا کہ اے سی بی کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے راشی پٹواری کو دھر دبوچنے کی خاطر ایک جال بچھایا جس دوران عبدالعزیز ڈار نامی پٹواری کو سائل سے پانچ ہزار روپیہ کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ اُن کے مطابق آزاد گواہوں کی موجوددگی میں پٹواری سے رشوت کے پیسے برآمد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

By

Published : Jan 25, 2022, 7:07 AM IST

جموں و کشمیر میں پیر کے روز مزید 5394 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ 8 مریض فوت ہوئے۔JK reports 5394 new cases of covid 19

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں پیر کے روز 5394 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ covid cases in jammu and kashmir

انہوں نے بتایا کہ 2045 صوبے جموں اور 3349 کشمیر ڈویژن سے آئے ہیں۔

اعدادوشمار ظاہر کرتے ہوئے سرکاری ترجما ن نے بتایا کہ سری نگر میں پیر کے روز 963 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ، بارہ مولہ میں 514، بڈگام میں 574، پلوامہ میں 188، کپواڑہ میں 267، اننت ناگ میں 229، بانڈی پورہ میں 252،گاندربل میں 51، کولگام میں 276، شوپیاں میں 35افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی۔ covid cases in jammu and kashmir

جموں ضلع میں 1204افراد میں پیر کے روز کورونا کی تشخیص ہوئی، اُدھم پور میں 234، راجوری میں 40، ڈوڈہ میں 187، کٹھوعہ میں 34، سانبہ میں 71، کشتواڑ میں 40، پونچھ میں 15، رام بن میں 121اور ریاسی میں 99افراد کی رپورٹ پیر کے روز مثبت آئی ہے۔

سرکاری ترجمان نے مزید بتایا کہ پیر کے روز جموں و کشمیر میں 3643 مریض صحت یاب ہوئے جن میں صوبے جموں سے 1732 اور کشمیر ڈویژن سے 1911مریض شامل ہیں۔ Recoverd Covid Cses in JK

اُن کے مطابق ابتک 353374 مریض اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں فی الوقت 44609 ایکٹیو کیسز ہیں جن میں سے صوبہ جموں سے 13542 اور کشمیر صوبے سے 31067 تعلق رکھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details