جموں و کشمیر میں اتوار کے روز مزید 6253 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں جبکہ سات مریض فوت ہوئے ہیں ۔ Covid Surge in J&K
سرکاری ذرائع نے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں اتوار کے روز 1464 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے، بارہمولہ میں 564، بڈگام میں 590، پلوامہ میں 150، کپواڑہ میں 344، اننت ناگ میں 578، بانڈی پورہ میں 261، گاندربل میں 320، کولگام میں 174 اور شوپیاں میں 54 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔JK Reports 6253 New Cases Of Covid 19
اتوار کو جموں میں 1075 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، اُدھم پور میں 114، راجوری میں 35، ڈوڈہ میں 140، کٹھوعہ میں 83، سانبہ میں 47، کشتواڑ میں 26، پونچھ میں 10، رام بن میں 176 اور ریاسی میں 48 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔