جموں و کشمیر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 501 نئے کیسز درج کئے گئے جبکہ اس وبا سے دو اموات بھی ہوئیں۔
جموں و کشمیر: کورونا کے 501 نئے کیسز درج کئے گئے - جموں و کشمیر
ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں جموں و کشمیر میں بھی دوسری لہر کے دوران کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔
جموں و کشمیر: کورونا کے 501 نئے کیسز درج کئے گئے
گذشتہ روز ریاست میں 38 ہزار366 افراد کا کورونا ٹسٹ کیا گیا جن میں 501 افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی جبکہ ان میں سے 74 افراد کا تعلق بیرون ریاستوں اور ممالک سے ہیں، وہ کمشیر آئے ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں میں 108 اور کشمیر علاقہ میں 393 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ریاست میں اب تک کورونا وبا کی وجہ سے 1265 اموات ہوئی ہیں۔ کل متاثرین کی تعداد 79 ہزار سے زیادہ ہے۔ فی الوقت جموں و کشمیر میں 2734 ایکٹیو کیسز ہیں۔