اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: کووڈ 19 کے 65 کیسز، 3 تازہ اموات - پازٹیو کیسز

نئے 65 کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 659 ہوگئی ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Feb 3, 2021, 10:36 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 65 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں، جن میں 49 کشمیر خطے سے ہیں جبکہ 16 جموں خطے سے ہیں۔ نئے 65 کیسز کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 659 ہوگئی ہے۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ سرینگر ضلع میں 23 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں جبکہ بارہمولہ میں 3، بڈگام میں 5، پلوامہ میں دو، کپواڑہ میں ایک اننت ناگ میں 6، بانڈی پورہ میں 2، گاندربل میں 7، جموں میں 9، ادھمپور میں 6 اور پونچھ میں ایک شخص کورونا سے متاثر ہوا ہے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے کورونا سے 3 کی موت واقع ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1،941 ہو گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں 2 کشمیر صوبے سے ہیں جبکہ ایک کا تعلق جموں سے ہے۔ وادی کشمیر میں اب تک 73،070 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ جموں میں 51، 589 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق جموں و کشمیر میں فی الوقت 669 فعال کیسز ہیں جن میں 545 کشمیر سے ہیں جبکہ 124 جموں سے ہیں۔ علاوہ ازیں 61 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی صحتیاب مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 049 ہو گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details