جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں آئے روز کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں اس مہلک بیماری سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
یو ٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1895 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان چوبیس گھنٹوں کے دوران 3682 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ وہیں ان چوبیس گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں مزید 32 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
نئے معاملوں کے ساتھ ہی یوٹی میں کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی مجموعی تعداد 292360 ہو گئی ہے۔ وہیں اب تک اس جان لیوا بیماری سے 255145 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ یو ٹی میں اب تک کورونا وائرس سے مزنے والوں کی مجموعی تعداد 3939 ہے۔
آج سرینگر سے 304، بارہمولہ سے 161، بڈگام 181، پلوامہ 185، کپواڑہ 141 ، اننت ناگ 85، بانڈی پورہ 52، گابدربل 61، کولگام 66 اور شوپیاں سے 26 معاملے سامنے آئے ہیں۔
جمون خطہ کی اگر بات کریں تو یہاں جموں سے 218، ادھمپور 52، راجوری 64، ڈوڈہ 73، کٹھوعہ 50، سانبہ 45، کشتواڑ 24، پونچھ 60، رامبن 39 اور ریاسی سے 8 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وہیں جموں کشمیر اب فعال معاملوں کی تعداد کم ہو کر 33276 ہوگئی ہے۔