انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں گھبرانے کی کوئی ضرروت نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس بہترین طبی انفراسٹرکچر دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سے ہمارا کاروبار، نظم و نسق، صحت، ٹیکنالوجی وغیرہ کو سخت چلینجز کا سامنا ہے لیکن جب ہم مل کر کام کریں گے تو ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار انگریزی زبان میں لکھے اپنے ایک مضمون میں کیا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے: 'انتظامیہ چوکس و تیار ہے اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے رات دن کام کر رہی ہے۔ میں ہسپتالوں میں تیاریوں اور ادویات و آکسیجن کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے کا مسلسل جائزہ لے رہا ہوں'۔
ان کا کہنا تھا: 'موجودہ حالات میں گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے پاس بہترین طبی انفراسٹرکچر دستیاب ہے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اںتظامیہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے پرعزم ہے'۔
مسٹر سنہا نے اپنے مضمون میں کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر سے ہماری تجارت، نظم و نسق، ہیلتھ، ٹیکنالوجی کو چیلنجز درپیش ہیں لیکن ہم ان کا تب ہی مقابلہ کر سکتے ہیں جب ہم مل کر کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یونین ٹریٹری کی 69 فیصد آبادی 35 برس سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ہمارا سب بڑا اثاثہ ہے اور یہ نوجوان ما بعد کورونا لگ بھگ تمام شعبوں کو بہتر بنانے کے لئے نمایاں رول ادا کرسکتے ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ موجودہ بحران کے بیچ بھی ہمیں طویل مدتی کامیابی کے لئے ترقی و تحقیق اور تبدیلی لانے والے مصنوعات میں سرمایہ کاری کرنے اور دیگر خدمات کی فراہمی کے لئے حکمت عملی کو ترک نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا: 'چیلنجز کے باوجود ہم نے رواں مالی سال کے لئے پالیسی سازی میں لوگوں کی شرکت پر توجہ مرکوز کی ہے جب ہم نے یکم اپریل کو بجٹ کی پہلی قسط کو واگذار کیا تو وہ جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز تر کرنے کا پہلا قدم تھا'۔
موصوف نے کہا کہ عام لوگوں کو درپش مشکلات کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کا حل تلاش کیا جائے گا۔