جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 309 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سےکورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 993 ہو گئی ہے۔
تازہ 309 معاملات میں 63 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 246 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔
حکام نے بتایا 'ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 123 کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع بارہمولہ میں 46 پازٹیو کیسز، بڈگام میں 22، پلوامہ میں 12، کپواڑہ میں 27، اننت ناگ میں 7 بانڈی پورہ میں 2 کولگام میں 3 اور شوپیاں میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ وہیں صوبہ جموں کے ضلع جموں میں 49 کیسز، ادھمپور میں 2، کھٹوعہ میں 5، پونچھ میں 2 اور رامبن میں 5 کیسز پائے گئے ہیں'۔
اس کے علاوہ 117 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور انہیں مختلف ہسپتالوں سے رخصت کر دیا گیا ہے۔ صحتیاب مریضوں میں 21 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 96 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔