اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں کورونا وائرس سے پہلی موت، صوبائی کمشنر کا تحقیقات کا حکم‎ - مریض کا ٹیسٹ مثبت

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے سرینگر کے حیدپورہ سے تعلق رکھنے والے کووڈ-19 مریض کے علاج کے دوران مبینہ طور پر لاپروائی برتنے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

صوبائی کمشنر کا تحقیقات کا حکم‎
صوبائی کمشنر کا تحقیقات کا حکم‎

By

Published : Mar 26, 2020, 12:49 PM IST

دو روز قبل اس مریض کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا تھا اور جمعرات کی صبح سرینگر کے ڈلگیٹ میں امراض سینہ سے متعلق خصوصی ہسپتال میں اس کی موت ہوگئی تھی۔

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے ایڈیشنل کمشنر کشمیر تصدق حسین میر سے معاملے کی تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔

صوبائی کمشنر کے جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق چسٹ ڈزیز ہسپتال اور اسکمز کی جانب سے متوفی کی جانچ میں لاپرواہی برتی گئی ہے۔

اس کے مزید حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال کی غلطی کی وجہ سے اس شخص کو اپنے دوستوں اور رشتےداروں سے ملنے کا موقع ملا جس وجہ سے وائرس مزید پھیل گیا۔

صوبائی کمشنر نے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور چیسٹ میڈیسن محکمے کے صدر کو ایڈیشنل کمشنر کشمیر تصدیق حسین کے سامنے اپنا موقف رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

صوبائی کمشنر کا تحقیقات کا حکم‎

واضح رہے کہ آج صبح دارالحکومت سرینگر کے حیدرپورہ علاقے میں کورونا وائرس سے متاثر 65 سالہ شخص کی موت ہوئی۔کووڈ-19 سے متاثرہ شخص کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے۔ اس طرح سے اس سنگین بیماری کی وجہ سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

متوفی شخص سرینگر کے ڈلگیٹ میں واقع چسٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج صبح ان کی موت ہوئی ہے۔یہ شخص شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے مریض تھا۔ اس شخص اصل آبائی علاقہ سوپور ہے اور اب سرینگر کے حیدرپورہ علاقے میں سکونت اختیار کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details