اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ-19: جموں و کشمیر میں 13 نئے مثبت کیس - new positive cases

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 13 نئے مثبت کیسز سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد یونین ٹریٹری میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 341 تک پہنچ گئی ہے

جموں و کشمیر میں 13 نئے مثبت کیس
جموں و کشمیر میں 13 نئے مثبت کیس

By

Published : Apr 19, 2020, 10:03 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 300 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے 287 معاملات کشمیر میں ہیں جبکہ 54 جموں میں ہیں

مرکزی علاقے میں اب تک 55,595افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے یہ وہ افراد ہیں جو ملک کی دیگر ریاستوں اور بیررونی ممالک سے آئے ہوئے ہیں یا ان کی رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 7784 افراد کو ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 270 افراد کو ہسپتال قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔260کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 30,228 افراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

18,049 افراد نے 28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔اِس کے علاوہ آج سکمز صورہ سے 4 جبکہ ضلع ہسپتال پلوامہ سے 2مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد رخصت کیا گیا۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details