جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 172 تازہ کورونا کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سےکورونا متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 29 ہزار 203 ہو گئی ہے۔
تازہ 172 معاملات میں 41 کا تعلق جموں خطے سے ہے جبکہ 131 کا تعلق کشمیر وادی سے ہے۔ ان میں 41 افراد ایسے ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر کے باہر سفر کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ ضلع سرینگر میں سب سے زیادہ 65 کیسز پائے گئے ہیں۔ ان میں باہر سے آئے ہوئے 25 مسافر بھی شامل ہیں۔ وہیں ضلع جموں میں 34 کیسز پائے گئے ہیں۔