اردو

urdu

ETV Bharat / state

تین ماہ کے بعد عدالتوں میں کام کاج بحال

جمعہ کے روز عدالتوں کا دروازہ کھلنے کے ساتھ ہی عدالتوں میں لوگوں کی آمد دیکھنے کو ملی۔ جہاں انہیں اپنے معاملات کی نئی تاریخیں بھی دی گئی۔

Courts reopen in Kashmir after three months
تین ماہ کے بعد عدالتوں میں کام کاج بحال

By

Published : Jun 19, 2020, 2:06 PM IST

تقریبا تین ماہ تک بند رہنے کے بعد جموں وکشمیر عدالت عالیہ (ہائی کورٹ) کے ساتھ ساتھ مرکزی زیر انتظام علاقے کی دیگر عدالتوں کے دروازے آج سے ایک بار پھر عوام کے لیے کھولے گئے۔
گزشتہ شب جموں کشمیر کے پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے دفتر سے جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے مطابق "جمعہ سے مرکزی زیر انتظام علاقے میں موجود تمام عدالتوں میں روزمرہ کی کارروائی دوبارہ سے شروع کی جائے گی تاہم کورونا وائرس کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔"

تین ماہ کے بعد عدالتوں میں کام کاج بحال
جمعہ کے روز عدالتوں کا دروازہ کھلنے کے بعد ہی عدالتوں میں لوگوں کی آمد دیکھنے کو ملی۔ جہاں انہیں اپنے معاملات کی نئی تاریخیں بھی دی گئی۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تین ماہ میں جموں کشمیر کی عدالتوں میں صرف اہم معاملات کی سنوائی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوئی۔ جس کی وجہ سے عدالتوں کا کام کاج شدید متاثر ہوا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عاید کئے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نہ صرف روزمرہ کی سرگرمیاں متاثر وہیں بلکہ عدالتوں میں بھی سناٹا چھایا رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details