سرینگر: سرینگر کی ایک عدالت نے رامباغ علاقے کے رہنے والے ایک شخص کی درخواست پر "ابتدائی تحقیقات" کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار نے گجراتی ٹھگ کرن بھائی پٹیل سمیت تین افراد پر 18 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پٹیل کو جموں و کشمیر پولیس نے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس سے قبل اس نے وزیر اعظم کے دفتر میں اعلیٰ افسر بن کر کشمیر میں اعلیٰ سکیورٹی پروٹوکول کا فائدہ اٹھایا تھا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ "درخواست کے مواد اور ریکارڈ پر موجود مواد سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شکایت کنندہ (دانش ڈار) کو ملزم نے دھوکہ دیا ہے اور جھوٹے بہانے سے پرتاپ پارک سرینگر اور چائی جئے ریستوراں میں دو قسطوں میں 18 لاکھ روپے کی رقم وصولی ہے۔"عدالت نے کہا کہ "ملزمان کے خلاف لگائے گئے الزامات کی نوعیت کے پیش نظر، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اگر متعلقہ تھانے کو درخواست میں پیش کیے گئے حقائق کی سچائی کے لیے باضابطہ تفتیش سے قبل تفصیلی ابتدائی انکوائری کرنے کی ہدایت کی جائے تو انصاف کی وجہ محفوظ رہے گی۔"