جموں و کشمیر کی عدالت نے شوپیاں اسکول کیس میں نیوز پورٹل 'کشمیر والا' کے ساتھ وابستہ دو صحافیوں کی گرفتاری سے بچنے کی ضمانت سے انکار کردیا ہے-
خیال رہے ان کے خلاف شوپیاں ضلع کے امام صاحب میں ایک کیس درج اس وجہ سے درج کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایک خبر کہ تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ضلع شوپیاں میں ایک اسکول کو فوج نے 26 جنوری کے موقعے پر یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد کرنے پر مجبور کیا تھا۔
فہد شاہ کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد - ای ٹی وی بھارت
کشمیر والا کے صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر 31 جنوری کو فوج کی ایک شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی تھی جس میں ان پر فرضی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ پولیس نے اسی رپورٹ کو شائع کرنے کے لئے کشمیریت نامی ویب سائٹ کا نام بھی اس کیس میں درج کیا تھا-
کشمیر والا کے مدیر فہد شاہ اور نامہ نگار یشراج شرما کے خلاف یہ ایف آئی آر درج 31 جنوری کو درج کی گئی تھی- 2 فروری کو منظور کیے گئے ایک حکم میں شوپیان میں ایک ایڈیشنل سیشن جج نے کہا ہے کہ صحافیوں کو گرفتاری سے قبل ضمانت دینے کے لئے کوئی 'غیر معمولی وجہ موجود نہیں ہے۔'
کشمیر والا کے صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر 31 جنوری کو فوج کی ایک شکایت کی بنیاد پر درج کی گئی تھی جس میں ان پر فرضی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ پولیس نے اسی رپورٹ کو شائع کرنے کے لئے کشمیریت نامی ویب سائٹ کا نام بھی اس کیس میں درج کیا تھا-
یہ ایف آئی آر دفعہ 153 یعنی ہنگامہ آرائی کی نیت سے بھڑکانے کے معاملے میں انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 505 کے تحت درج کی گئیں۔ اپنی درخواست میں صحافیوں نے عرضی دائر کی تھی کیا کہ انہیں جھوٹے کیس میں ملوث کیا جارہا ہے اور انہوں نے اس معاملے میں گرفتاری سے قبل ضمانت کے لئے درخواست دی تھی- تاہم عدالت نے ان دلائل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں صحافیوں کو گرفتاری سے قبل ضمانت دینے کے لئے ان کے پاس کوئی مناسب وجہ موجود نہیں ہے۔