جموں و کشمیر انتظامیہ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق نائب میئر اور یوتھ پیپلز کانفرنس کے صدر شیخ عمران کے خلاف درج بدعنوانی معاملے کو سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن (سی بی آئی) کے سپرد کر دیا۔
انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ 'اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی گزارش پر شیخ عمران کے بدعنوانی معاملے کو سی بی آئی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ مرکزی ایجنسی کو اس معاملے کی دوبارہ تحقیقات کرنے کو کہا گیا ہے۔‘‘