انتظامیہ کے ان احکامات سے سرینگر کے بازاروں میں لوگوں کی بھیڑ کم ہوگئی ہے جس سے بازاروں میں خریدو فروخت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
سرینگر کے ڈپٹی کمشنر شاہد چودھری نے پارکس اور باغات کو بند کرنے کا اعلان ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے لوگوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی اور انہیں احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
سرینگر ضلع انتظامیہ نے سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ باغات اور پارکس کو ادویات کا چھڑکاو کریں۔ وہیں سرینگر کی عدالت عالیہ نے عام لوگوں کو احکامات صادر کیے ہیں کہ کوروناوائرس وبا کو مد نظر وہ کورٹ کے احاطے یا اس کے اندر آنے سے گریز کریں۔
عدالت عالیہ کی انتظامیہ نے آج صبح یہ احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعد کسی بھی شہری کو عدالت کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ عدالت میں اگلے احکامات تک صرف اہم مقدمات کی شنوائی ہوگی۔