اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ماسک سے منھ ، ناک باہر نہ ہونے پائے'

حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا یے کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اور ماسک پہنتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ ماسک سے منہ اور ناک مکمل طور ڈھک جائیں۔

کورونا وائرس: حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری
کورونا وائرس: حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری

By

Published : May 5, 2020, 2:53 PM IST

وہیں ایڈوائزری میں لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ ایک دوسرے کی ماسک استعمال کرنے سے پرہیز کریں اور ماسک کو استعمال میں لانے کے بعد اگر ضائع کرنا ہو تو اس کو مناسب طریقے پر ضائع کیا جائے۔

جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس ایک انتہائی پھیلنے والی بیماری ہے جو کسی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے سکتی ہے اور اس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ کہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر کروائرس سے دور رہ جائے۔

حکومت کی جانب سے ایڈوائزری جاری

لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں اور سماجی دوری پر عمل کریں ۔

ذاتی صفائی ستھرائی کے تعلق سے بھی عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بار بار صابن اور پانی سےہاتھ دھوئیں اور کھانسی اور چھینکتے وقت اپنا منہ اچھی طرح ڈھانپ لیں اور کسی ایسے شخص کے رابطے میں نہ آئیں جو کھانسی یا بخار میں مبتلا ہو۔

ادھر جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا یے کہ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 24 گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولینس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ عام لوگ مفت ایمبولینس خدمت کا استفادہ ٹول فری نمبر108جبکہ حاملہ خواتین اور بیمار بچے ایمرجنسی کی صورت میں مفت ایمبولینس کی خدمات حاصل کرنے کے لیے ٹول فری نمبر 102سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075پر بھی رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ جبکہ جموں وکشمیر کے علاوہ جموں اورکشمیر صوبے کے لیے فون نمبرات مشتہر کئے گئے تاکہ کسی بھی وقت کوروناوائرس سے متعلق جانکاری حاصل کی جاسکے۔

جموں و کشمیر کے لیے نمبر ہے0191-2549676جموں صوبے کے لیے جو نمبرات دئیے گئے ہیں وہ اس طرح ہیں 0191-2520982،0191-2674444،0191-2674115اسی طرح کشمیر صوبے کے لیے جو نمبرات مشتہر کئے گئے وہ یوں ہیں 0194- 2430581اور0194-2440283۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details